وزارت خزانہ نے دفاتر میں سرکاری کھانے پر پابندی لگادی

Last Updated On 02 February,2019 05:03 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزارت خزانہ نے دفاتر میں سرکاری کھانے پر پابندی عائد کردی، وزرات خزانہ کے احکامات کے مطابق دفتری اوقات کے بعد اوور ٹائم لگانے والے ملازمین کو سرکاری کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے کھانے کے اخراجات کی سرکاری طور پر ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو احکامات جاری کردئیے گئے۔ علاوہ ازیں وفاق نے تمام صوبائی حکومتوں کو انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں فنڈز سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اب تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں بجٹ مختص نہیں کرے گی۔ 

Advertisement