فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Last Updated On 02 February,2019 07:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اکتیس جنوری 2019 تک 9 ارب، 60 کروڑ،29 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک سے سب سے زیادہ عطیات امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جمع ہوئے۔

ڈیم فنڈز میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ 31 جنوری 2019 تک 9 ارب، 60 کروڑ،29 لاکھ روپے جمع ہو گئے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کا حصہ 2 ارب روپے سے بھی کم ہے۔ ڈیم فنڈ میں عطیات بھیجنے والوں میں بھارت، افغانستان اور چین سے پاکستانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان سے 40 ہزار3 سو 60، افغانستان سے 1لاکھ 27 ہزار جبکہ چین سے 2 لاکھ 3 ہزار 595 روپے ڈیم فنڈ میں آئے۔ امریکہ سے 46 کروڑ5 لاکھ 99 ہزارسے زائد، برطانیہ 35 کروڑ 12 لاکھ 70ہزار، سعودی عرب سے 10 کروڑ 46 لاکھ جبکہ یو اے ای سے 6 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈیم فنڈ میں آئی ۔ پاکستان میں شہریوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 8 ارب 23 کروڑ55 لاکھ 68608 روپے جمع کروائے گئے۔
 

Advertisement