ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

Last Updated On 07 February,2019 05:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ فاروق ستار نے پارٹی رکنیت خارج کرنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے متحدہ رہنما عامر خان، نسرین جلیل اور دیگر کو عدالتی نوٹس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے رابطہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو 14 فروری کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ رکنیت کا اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے۔ رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

 

Advertisement