بنی گالا اراضی ریگولرائز ہوسکتی تو باقی عمارتیں کیوں نہیں: فاروق ستار کا سوال

Last Updated On 26 January,2019 01:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار کا کہنا ہے بنی گالا اراضی ریگولرائز ہوسکتی تو باقی عمارتیں کیوں نہیں ؟ میئر کراچی وسیم اختر شہر میں توڑ پھوڑ میں لگے ہیں۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اب تک علی رضا عابدی کے قتل کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا، مجھے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن بڑھانے کے بجائے کم کر دی، حکومت تمام معروف لوگوں اور سیاسی رہنماوں کو سکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کہتی ہے معاشی پالیسی پہلے ہی تیار تھی، اگر تیار تھی تو اگست 2018 میں آئی ایم ایف جانا چاہیے تھا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا 20 ارب ڈالر کا سرمایہ سٹاک مارکیٹ سے چلا گیا ہے، منی بجٹ لا کر مگرمچھ کے آنسو بہا کر سرمایہ کاروں کو زبردستی دھکا دیا، آئی ایم ایف کے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا منی بجٹ کے کاغذات میں کراچی پیکج کہاں ہے ؟ سی پیک میں کراچی سرکلر ریلوے کا اتا پتا نہیں ہے۔
 

Advertisement