کوئٹہ: گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث 3 بچے اور باپ جاں بحق

Last Updated On 08 February,2019 02:31 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث 3 بچے اور باپ جاں حق ہو گیا، معجزانہ طور پر بچ جانے والی بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں اندوہناک واقع پیش آیا، شدید سردی سے بچنے کیلئے ماں نے گیس سلنڈر جلایا، ممکنہ خرابی کے باعث شعلہ بجھ گیا جو گیس لیکج کا باعث بنا۔ کمرے میں موجود 6 افراد میں سے باپ اور 3 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور بچی کو بے ہوشی کی حالت میں کمرے سے نکال لیا گیا جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح گیس سلنڈر دھماکوں اور گیس لیکج کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوتی ہیں تاہم حکومت ان حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھا سکی۔

 

Advertisement