خیرپور: 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Last Updated On 02 February,2019 01:30 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور میں مہران ہائی وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مہران ہائی وے پر دھند کے باعث آئل ٹینکر، مسافر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے.

امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور ایمبولنس نہ ہونے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، مقامی افراد نے لاشیں اور زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے ہسپتال پہنچایا، مسافر وین ٹھری میرواہ سے کراچی جا رہی تھی۔
 

Advertisement