فیصل آباد: کار کھمبے سے جا ٹکرائی، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 18 January,2019 02:12 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں چک جھمرہ روڈ پر کار کھمبے سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چک جھمرہ روڈ پر کار کھمبے سے جا ٹکرائی، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔