شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 مزدور جاں بحق

Last Updated On 15 January,2019 12:35 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) ضلع اپر کوہستان میں شاہرائے قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہاڑوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی ملبے تلے دب گئی، گاڑی میں 8 مزدور سوار تھے، لاشوں کو بھاری مشینری کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او داسو نے بتایا شاہراہ کی توسیع کا کام جای ہے جس کے باعث اکثر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔