چنیوٹ: تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، آئل ٹینکر الٹنے سے فرنس آئل روڈ پر بہہ گیا

Last Updated On 18 January,2019 12:35 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں لاہور روڈ پر آئل ٹینکر اور ڈمپر میں ٹکر کے بعد آئل ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے بعد ٹینکر سے فرنس آئل سڑک پر بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بہہ جانیوالے آئل اور ٹینکر کو حادثے کی جگہ سے ہٹا دیا۔

ریسکیو 1122 چنیوٹ کے ترجمان کے مطابق چنیوٹ لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے کھڑے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی جس سے آئل ٹینکر الٹ گیا اور آئل ٹینکر میں موجود ہزاروں لٹر فرنس آئل بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جہاں آئل ٹینکر الٹا ہے اس ایریا کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے آئل دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا آئل ٹینکر میں 50 ہزار لٹر فرنس آئل تھا، ریسکیو ٹیموں نے بہہ جانیوالے آئل اور ٹینکر کو حادثے کی جگہ سے ہٹا دیا ہے۔