دکی: کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے 2 کان کن جاں بحق

Last Updated On 27 January,2019 03:27 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے دو کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ کان کنوں نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دکی میں واقع مقامی کوئلہ کی کان میں مزدورمعمول کے مطابق کام کررہے تھے کہ اس دوران کان سے کوئلہ باہر لے جانےوالی ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی۔

 ٹرالی کی زد میں آنے والے 2 مزدورجاں بحق ہوگئے۔ کان کنوں نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ہر سال متعدد کان کن حادثات کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اس کے باوجود حکومت ایسے واقعات کے رونما ہونے سے بچاو کیلئے اقدامات اٹھاتی نظر نہیں آتی۔
 

Advertisement