خشک سالی: اقوام متحدہ کے خصوصی مشن اور حکومت بلوچستان کے درمیان اجلاس

Last Updated On 13 February,2019 08:52 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں خشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی مشن اور حکومت بلوچستان کے درمیان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں صاف پانی اور غذائی پروگرام کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی مشن اور حکومت بلوچستان کے درمیان جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال جبکہ اقوام متحدہ کے وفد کی نمائندگی مارکوس وارنا نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں صاف پانی، خواتین اور بچوں کیلئے غذائی پروگرام میں اقوام متحدہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے متاثرہ اضلاع تک اقوام متحدہ کے اداروں کی رسائی اور ٹاسک فورس کے قیام کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔