بلوچستان: ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار 33 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

Last Updated On 08 February,2019 02:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار 6 اضلاع کے بجائے صوبے کے 33 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، عوامی انڈونمنٹ فنڈز منصوبے کے لئے بھی دو ارب سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاق کی جانب سے نیشنل ہیلتھ منصوبے کو 6 اضلاع سے بڑھا کر صوبے بھر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے کے لئے صوبائی حکومت نے ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔

منصوبے کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے صوبائی حکومت، وفاق سے بھی مدد طلب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے ہیلتھ پروگرام کے تحت بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے لئے دو ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی جائے گی۔ عوامی انڈومنٹ فنڈز سے کینسر، دل کے امراض سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے لئے مالی مدد کی جائے گی، یہ منصوبہ صوبائی حکومت اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر رہی ہے۔