جعلی اکاؤنٹس کیس کی آج سماعت: زرداری کا سپریم کورٹ پیش نہ ہونیکا فیصلہ

Last Updated On 19 February,2019 11:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آج جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کرے گی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو نگے، وکلا کی ٹیم پیش ہونے کے بعد سابق صدر کو سماعت پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ مشاورتی ٹیم میں فاروق ایچ نائک، نیر بخاری اور دیگر وکلاء شامل ہیں۔ مشاورت کے بعد آصف علی زرداری نے سماعت میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور فاروق ایچ نائک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریفنگ دے گی۔
 

Advertisement