آغا سراج درانی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Last Updated On 21 February,2019 06:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کر کے یکم مارچ تک ریمانڈ حاصل کر لیا۔ جیالوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچی، پی پی رہنماوں نے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔ ریحانہ لغاری نے قائم مقام سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔

  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے سپیکر سندھ اسمبلی کو نیب نے کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جہاں پہلے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جیالوں نے بکتر بند گاڑی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی مگر رینجرز نے کارکنوں کو قابو کیا۔ پی پی رہنما قائم علی شاہ، سعید غنی، منظوروسان، شہلا رضا، ناصرشاہ، امتیاز شیخ اور دیگر بھی عدالت پہنچے اور گرفتاری کو انتقام قرار دیا۔

ادھر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے قائمقام سپیکر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور 27 فروری تک ملتوی ہونے والے اجلاس کو کل ہی طلب کرلیا۔

 

Advertisement