ملک کو لوٹنے والے بچ نہیں سکتے، فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 21 February,2019 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہے، آصف زرداری کو نہیں۔ سراج درانی کی گرفتاری پر بے چینی واضح ہے۔ ملک کو لوٹنے والے بچ نہیں سکتے۔

فیاض الحسن چوہان کا میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے آنے کے بعد پاکستان تنہا ہو گیا، پتہ نہیں انہوں نے کون سے نمبر کی عینک لگا رکھی ہے، وہ عالمی تعلقات کا تجزیہ ہی نہیں کر پا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھی گئے ان کو پذیرائی ملی، امریکی صدر نے اب سے ملاقات کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتساب کا موسم آتا ہے تو کرپشن کے پرندے تنہا محسوس کرتے ہیں۔ سندھ میں 10 سال سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ آصف زرداری کرپشن کے جن ہیں۔
 

Advertisement