راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔ وزیرا عظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سوچیں گے نہیں فوری جواب دیں گے جبکہ آرمی چیف بھی مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے احکامات دے چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی، پاکستانی طیاروں نے بروقت اور فوری کارروائی کی، بھارتی طیارے بالا کوٹ کے قریب سے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے جلدی میں کچھ پے لوڈ بھی گرا گئے۔
Indian Air Force violated Line of Control. Pakistan Air Force immediately scrambled. Indian aircrafts gone back. Details to follow.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 25, 2019
Indian aircrafts intruded from Muzafarabad sector. Facing timely and effective response from Pakistan Air Force released payload in haste while escaping which fell near Balakot. No casualties or damage.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
Payload of hastily escaping Indian aircrafts fell in open. pic.twitter.com/8drYtNGMsm
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے مظفرآباد سیکٹر سے 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ گرا دیا، بھارتی طیاروں کے پے لوڈ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تیکنیکی معلومات اور دیگر اہم اطلاعات جلد جاری کی جائیں گی۔
ادھر طورخم کے بارڈر سے لے کر مکران کے ساحلوں تک قوم سیسسہ پلائی دیوار کی مانند پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مسلح افواج بھی اپنے اس عزم کا اظہار کر چکی ہے کہ مکار دشمن کو نہ بھولنے والے سبق سکھائیں گے۔ پاک فضائیہ کے چیف ائر مارشل مجاہد انور خان بھی دو روز قبل اپنے جانباز ہوا بازوں کے ساتھ اس عزم کو دہرا چکے ہیں۔