بھارتی جارحیت کیخلاف امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

Last Updated On 28 February,2019 09:03 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی حملے پر دنیا بھر میں پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نیویارک میں منچلے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے، لاس اینجلس میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی بھارت کے 2 طیارے تباہ کرنے کی خبر دنیا بھر میں دلچسپی سے سنی گئی، پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا، نیویارک میں گاڑیوں میں سوار نوجوان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے، نوجوانوں نے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا تھام رکھا تھا۔

لاس اینجلس میں سکھ اور کشمیری کمیونٹی نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت اور مودی کے خلاف نعرے لکھے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ لیڈرز نے کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔