بھارتی وزیراعظم انتخابات کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں: فواد چودھری

Last Updated On 09 March,2019 01:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم انتخابات کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، مسائل کا واحد حل بات چیت ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے بھارت کو کہا ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے، 70 سال میں تین جنگیں لڑچکے، ایک اور بھی لڑسکتے ہیں، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا مودی انتخابات کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم جانتے ہیں کہ کیسے لڑا جاتا ہے، بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تین آپشنز تھے، دوسرا آپشن ہے ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے کام کرتے رہیں، تیسرا آپشن ہے ملکر بات کریں، دہشتگردی کیخلاف پارنٹر بن جائیں، مسائل کا واحد حل بات چیت میں ہے، بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کر رہے ہیں، اسکےعلاوہ کیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت کے درمیان حقیقی مسئلہ ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت ہمیں کمزور کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔
 

Advertisement