شاہ محمود 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول

Last Updated On 18 March,2019 02:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ کا بیجنگ ہوائی اڈے پر چین اور پاکستان کے سفیروں اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے، مذاکرات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہو گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

Advertisement