لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں کا اودھم، ٹرین روک لی

Last Updated On 23 March,2019 03:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات، کارکنان اجازت نہ ملنے پر جیل کے باہر مسافر ٹرین روک کر نعرے بازی کرتے رہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ مریم نواز کے اندر جانے کے بعد کارکنان بھی بڑی تعداد میں جیل کے باہر رکاوٹیں عبور کر کے آگے چلے گئے جس پر پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔

مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر قبضہ کر لیا اور ساہیوال سے آنے والی مسافر ٹرین کو روک لیا، لیگی کارکنان ٹرین کے انجن پر چڑھ کر نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس نے 10 منٹ کی تگ ودو کے بعد ریلوے ٹریک کو کارکنان سے خالی کروالیا۔
 

Advertisement