نوازشریف کو ضمانت منظور ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا

Last Updated On 26 March,2019 02:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ 6 ہفتے کی رہائی ملنے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جذباتی ردعمل 'اللہ کریم' دیا۔

عدالت عظمی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی ہے، انھیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ 6 ہفتے آزاد فضاوں میں گزاریں گے تاہم ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے علاج معالجے کیلئے 8 ہفتوں کی ضمانت طلب کی تھی۔

نوازشریف کی ضمانت منظور ہوتے ہی جیل میں انھیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ ان کی بیٹی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر جذباتی ردعمل دیا "اللہ کریم"۔ دیگر ن لیگی رہنماوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہو گیا، سپریم کورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے فیصلہ سنتے ہی نوازشریف کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔
 

Advertisement