اسد عمر نے وزیراعظم کی پیشکش ایک بار پھر ٹھکرا دی، ذرائع

Last Updated On 19 April,2019 07:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر وزارت چھوڑنے کے بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔ حلقے میں وقت گزارنے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج بھی اسد عمر کو توانائی کی وزارت کی پیش کش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے توانائی کی وزارت لینے سے آج پھر معذرت کرتے ہوئے اب زیادہ وقت کراچی میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے سیشن، پارٹی کے اہم اجلاسوں اور حلقے میں وقت گزارنے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔
 

Advertisement