صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے: وزیر قانون فروغ نسیم

Last Updated On 23 April,2019 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، اس کیلئے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہو گی۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیراعظم، کابینہ یا وزارت قانون میں قانون سازی پر غور نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے بھی منظوری لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم کا صدارتی نظام کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا ہے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے بھی لایا جا سکتا ہے۔ صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہوگا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہیں تو سر آنکھوں پر، عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی ہے۔

 

Advertisement