نجی ایئر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

Last Updated On 23 April,2019 10:18 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ایئر بلیو کی پرواز پی اے 613 شارجہ سے پشاور آ رہی تھی۔

دنیا نیوز کے مطابق بارش کے بعد پھسلن کے باعث طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا۔ طیارہ پھسلنے کے باعث رن وے کو نقصان بھی پہنچا۔

دنیا نیوز کے مطابق رن وے کی مرمت اور طیارے کو کچے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رن وے بند ہونے کی وجہ سے پشاور ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
 

Advertisement