ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی نیب دفتر پیش، تمام الزامات مسترد

Last Updated On 25 April,2019 10:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی نیب آفس اسلام آباد میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم نے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔

 ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے جواب میں کہا ایل این جی معاہدے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے، ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی، قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین نرخ پر خریدی۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بلیو سے کوئی تعلق نہیں، میرے پاس ہر سوال کا جواب ہے، نیب والے جب بلائیں گے آجائیں گے، ہم ہمیشہ خوش رہتے ہیں، پریشان نہیں ہوتے۔

 

Advertisement