بلٹ پروف گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نواز شریف سے تفتیش کی اجازت

Last Updated On 21 May,2019 04:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نیب کو سارک کانفرنس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کی تحقیقات میں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

نیب کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016ء کے مہمانوں کے لیے تھیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلیں۔

نیب کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران نے گاڑیوں کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز کیا، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے بھی استعمال کیں۔ بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری میں شاہد خاقان عباسی کا بیان قلمبند کر لیا گیا، کیس میں فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
 

Advertisement