قربانیوں کا اعتراف، اقوام متحدہ نے کانگو میں شہید پاکستانی فوجی کو ایوارڈ سے نواز دیا

Last Updated On 26 May,2019 09:56 am

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کو ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ دیا۔اقوام متحدہ کا ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید ہونے والے فوجی، پولیس اور سویلین پیس کیپرز کو دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن مشن کیلئے جان کی قربانی، اقوام متحدہ کا پاکستانی فوجی کو خراج تحسین

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے جانب سے عالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے جبکہ امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Advertisement