اختیارات عوام کو منتقل نہ کئے گئے تو سب برباد ہو جائے گا: بلاول بھٹو

Last Updated On 30 May,2019 01:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سلیکٹڈ جمہوریت چاہتی ہے، اختیارات عوام کو منتقل نہ کئے گئے تو سب برباد ہوجائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔

ادھر سابق صدر آصف علی زردای نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی لائف پوری ہوگئی ہے، انشااللہ تحریک چلائیں گے، اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی۔
 

Advertisement