دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 23 June,2019 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی ہے، اس سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔