سندھ حکومت کا سیف سٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

Last Updated On 26 July,2019 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے سیف سٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیمروں کی تنصیب میں مسائل سے متعلق رپورٹ کی تیاری کیلئے پولیس، آئی ٹی اور محکمہ داخلہ کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیف سٹیز پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں سیف سٹی پراجیکٹ پر بات ہو رہی ہے، اب اس منصوبے کو کسی بھی صورت مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا چیف سیکریٹری کی سربراہی میں سیف سٹیز اتھارٹی قائم کی جائے گی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہرمیں دو ہزار سے زائد مقامات پر کے ایم سی اور پولیس کے کیمرے ہیں، مزید دس ہزار کیمرے لگانے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آئی ٹی، پولیس اور محکمہ داخلہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی جو 15 روز میں رپورٹ دے گی کہ اب تک جو کام ہوا ہے اس میں کیا مسائل ہیں۔
 

Advertisement