وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر آج لاہور آئیں گے

Last Updated On 01 August,2019 06:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد آج پہلی بار لاہور آ رہے ہیں جہاں کابینہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزرا کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ لیں‌ گے. وزیراعظم کی پارٹی رہنماوں‌ سے ملاقاتیں‌ شیڈول ہیں، شجرکاری مہم کا بھی آغاز کریں‌ گے.

وزیراعظم عمران خان کی آج لاہور آمد، پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران اہم خطاب کریں گے جس کے بعد انھیں وزرا کی سالانہ کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ان کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ عمران خان دورہ امریکہ کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آ رہے ہیں، پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ حکومتی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم لاہور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کریں گے جس کا مقصد لاہور سمیت صوبے بھر کو سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنا ہے۔
 

Advertisement