ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر بھی پیچھے نہ رہیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 03 August,2019 06:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں، ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے ؟ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا (ن) لیگ کی طرف جاتا ہے، ان کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا، غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

 

Advertisement