فریضہ حج کی ادائیگی:1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

Last Updated On 07 August,2019 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان مذہبی امور کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار سرکاری جبکہ 72 ہزار عازمینِ حج نجی حج سکیم کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

سرکاری سکیم کیلئے حج فلائٹ آپریشن 7 اگست جبکہ نجی سکیم کیلئے 8 اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 2 ہسپتال، 12 ڈسپنسریاں اور 19 ایمبولینس کام کر رہی ہیں۔

عازمین حج کیلئے مقامی مساجد اور رہائش گاہوں پر مناسک اور انتظامی امور کی تربیت جاری ہے۔ موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

مکاتب نے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔