اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شدید فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں پانچ بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، شہداء میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے۔ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔
In efforts to divert attention from precarious situation in IOJ&K,Indian Army increases firing along LOC.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2019
3 Pakistani soldiers embraced shahadat. Pakistan Army responded effectively. 5 Indian soldiers killed, many injured, bunkers damaged. Intermittent exchange of fire continues. pic.twitter.com/wx1RoYdiKE
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے پانچ بھارتی فوج ہلاک ہو گئے ہیں، بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد بھارتی بنکر تباہ کر دیئے ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم جانے کے بعد بڑھتے ہوئے پریشر کو موڑنے کے لیے اس طرح کے اقدام اٹھا رہا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے لانس نائیک تیمور شہید لاہور کے علاقے والٹن پیر غازی روڈ کے رہائشی تھے۔ شہید تیمور کی 2 سال قبل شادی ہوئی، ایک بیٹی بھی ہے۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اس نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ تیمور ہمیشہ سے دشمن کو مار گرانے کا عزم رکھتا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی مذمت
اُدھر وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
دوسری طرف پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ پاکستان نے بھارت سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا،
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے لیپا اور بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوئے۔