'بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے'

Last Updated On 23 August,2019 09:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے۔

 بھارت کی گھسے پٹے پلان پر عملدرآمد کرنے کی تیاری، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عزائم سے متعلق عالمی برادری کو خبر دار کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ ہے کہ افغانستان سے کشمیر میں دہشت گرد آگئے۔

 وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ دہشتگرد جنوبی بھارت میں داخل ہو گئے، دنیا خبردار رہے بھارت کوئی مس ایڈونچر کر سکتا ہے۔

 

Advertisement