وزیرِاعظم کا بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ

Last Updated On 23 August,2019 08:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم کے حکم پر تمام ڈی سیز اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سربراہوں کو ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ماہ میں بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اس میں ناکامی کا ذمہ دار متعلقہ ڈی سی اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سربراہ ہوگا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی۔ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے صوبائی حکومتیں متحرک کردار ادا کریں۔
 

Advertisement