آرمی چیف کا سٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Last Updated On 30 August,2019 10:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

جوانوں سے مخاطب ہوتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کی کی تیاریاں، تربیتی معیار اور بلند معیار حوصلہ افزا ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ تیاریوں، تربیتی معیار اور بلند معیار کی وجہ سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
 

Advertisement