محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 06 September,2019 01:26 pm

لاہو: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی پیشگوئی کردی۔ راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: منڈی بہاوٰالدین 75، جہلم 39، راولپنڈی(چکلالہ 38، شمس آباد 13)،حافظہ آباد 29، اسلام آباد(سیدپور 11، ائیر پورٹ 09، زیروپوائینٹ 06، بوکر ہ 03)، چکوال10، مری 09، منگلہ 02، سندھ: ڈپلو17،چھاچرو 08، مٹھی 07، نگرپارکر 05 اور اسلام کوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، ڈی آئی خان، سکھر، تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Advertisement