کراچی میں طوفانی بارش، بجلی کی فراہمی معطل، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

Last Updated On 28 August,2019 11:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں طوفانی بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی شام تک جاری رہے گا۔ آج رات 9 بجے ہونے والی بارش سب سے زیادہ نارتھ کراچی میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ کل صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کل دوپہر کے بعد تیز بارشیں متوقع ہیں۔

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ متعدد علاقوں میں 5 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی۔
 

Advertisement