سجاول: پل نہ ہونے پر عوام میت تھرموپور شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور

Last Updated On 21 September,2019 09:11 pm

سجاول: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس کسی کام نہ آیا، سجاول میں نہر کا پل نہ ہونے پر عوام کی بے بسی، چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپور شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور ہوگئے۔

معصوم بچی 4 سالا شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کا جنازہ تھرموپور پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا۔ چند ماہ پہلے اسی نہر سے اسی طرح چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گاؤں کے ایک رہائشی کا جنازہ تھرموپور پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا تھا۔

نہر سے جنازہ تھرموموپور پر رکھ کر پار کرانے کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا مگر کوئی عملی کام نہیں ہوسکا۔ چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گزرنے والی نہر دڑو برانچ پر آر ڈی 72 پر پل نہ ہونے کے باعث گاؤں کے رہائشی جنازہ دفنانے کے لئے تھرموپور کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
 

Advertisement