پاکستان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Last Updated On 26 September,2019 09:22 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، معاہدے سے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام میں مدد ملےگی۔

بل گیٹس اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی، فاؤنڈیشن 2020 میں پاکستان میں احساس پروگرام میں 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی، انسداد غربت کے 134 پروگراموں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، خوشی ہے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی۔

 قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات ہوئی جو 20 منٹ تک جاری رہی ،ملاقات میں پولیو، مائیکروسافٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement