محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 26 September,2019 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مظفر آباد سمیت کشمیر ،راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور،میرپورخاص ،سانگھڑ،عمر کوٹ،کراچی میں کہیں کہیں پر، جبکہ لاہور،دیر، سوات، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ ،پشاور، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، ٹھٹھہ ، بدین ، دادؤ کے اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم راولپنڈی ،گوجرانوالہ،سکھر، شہید بینظیر آباد،ٹھٹھہ، میرپورخاص،حیدر آباد،اسلام آباد،کراچی کے اضلاع اور کشمیر میں چندمقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش :کشمیر:کوٹلی 65، سند ھ: کراچی (سرجانی ٹاوٰن36، نارتھ کراچی 22 ، یونیورسٹی روڈ13، لانڈھی 12، ناظم آباد 08 ،گلشن حدید 07، ماڈل ابزرویٹری، ائیر پورٹ ، صدر03 ، جناح ٹرمینل 02،فیصل بیس ،مسرور بیس 01) ،ڈپلو، چھور14 ، نگرپارکر 08،شہید بینظیر آباد 07، ٹھٹھہ 03،سکرنڈ 02،مٹھی 01، پنجاب:اسلام آباد (سیدپور 47، گولڑہ 01)، جہلم 03 ،مری 02، گجرات میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

Advertisement