'جنگ ہوئی تو آخری ہوگی، سپر پاورز ہمیشہ پچ کے دونوں طرف کھیلتی ہیں'

Last Updated On 28 September,2019 03:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہوگی وہ بھی ایٹمی، سپر پاورز ہمیشہ پچ کے دونوں طرف کھیلتی ہیں، فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے شاندار ہٹ لگائی ہے، او آئی سی کانفرنس پاکستان میں ہونے جا رہی ہے، کشمیری اپنا کیس خود لڑیں گے، عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا میری لائن بس شہباز شریف کے ساتھ فٹ ہے، شہباز شریف کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، ساری اپوزیشن کشمیر کے ایشو پر عمران خان کے پیچھے ہوگی، امریکا اور چین کو پاکستان کی ضرورت ہے، سی پیک کا اصل پروجیکٹ ایم ایل ون ہے۔
 

Advertisement