آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

Last Updated On 15 October,2019 03:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں‌ ملکوں‌ کے مابین دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا اور پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کی۔

Advertisement