عوام کیلئے خوشخبری، اورنج لائن میٹرو ٹرین چلنے کے لئے تیار

Last Updated On 23 October,2019 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عوام کے لئے خوشخبری، اورنج لائن میٹرو ٹرین چلنے کے لئے تیار ہو گئی، اورنج لائن میٹرو ٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی۔

وزی اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بریف کیا گیا کہ ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا، ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13 سٹیشن پر کام مکمل کر لیا گیا، 11 دیگر سٹیشن پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا، ان سٹیشن پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔

ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا جنوری میں ٹرین پر عوام سفر کر سکیں گے، ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔
 

Advertisement