وزیراعظم کا آزادی مارچ کیلئے سہولتوں کا اعلان، جے یو آئی نے پیشکش مسترد کردی

Last Updated On 06 November,2019 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اس پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تعاون اپنی جیب میں رکھیں، کارکن انتظام کرکے آئے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے جیالے اپنا انتظام کرکے آئے ہیں۔ بارش اللہ کی رحمت جبکہ یہ حکمران زحمت ہیں۔ وزیراعظم کے استعفیٰ تک تحریک جاری رہے گی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ آزادی مارچ پنڈال میں پڑھایا، آئندہ بھی وہاں پڑھائیں گے۔

 

Advertisement