شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Last Updated On 09 November,2019 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اور سلامی پیش کی گئی۔

پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ خان نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ معزز مہمان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثراث درج کئے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا، وہ مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے داعی تھے، شاعر مشرق کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔