لندن: ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، شریف برادران کیخلاف نعرے بازی

Last Updated On 08 December,2019 11:53 pm

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں شریک مظاہرین نے مین گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انھیں پیچھے دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر بھی پی ٹی آئی کے حامی پہنچ گئے۔ کارکنوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

کارکنوں نے مین گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش بھی کی، مگر برطانوی پولیس نے لوگوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
 

Advertisement