وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کی ملاقات

Last Updated On 16 December,2019 04:06 pm

وزیر اعظم عمران خان نے بحرین روانگی سے قبل امریکی سینیٹر لنڈ سے گراہم سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ اور خطہ میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یاد رہے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم چار رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، لِنڈسے گراہم خصوصی طیارے پر نور خان ایئر بیس پر پہنچے، امریکی سفیر پال جونز، دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔