وزیراعظم عمران خان کا بحرین پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال، ولی عہد سے ملاقات

Last Updated On 16 December,2019 04:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا بحرین پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

 وزیر اعظم کے بحرین پہنچنے پر شاہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان کچھ دیر میں بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کو بحرین کے اعلی ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا، عمران خان بحرین کے امیر حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے۔

 

Advertisement